امریکہ اور روس کے درمیان تعاون جاری رہنا چاہئے: بان کی مون
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i263416-امریکہ_اور_روس_کے_درمیان_تعاون_جاری_رہنا_چاہئے_بان_کی_مون
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں پائے جانے والے تمام تر اختلافات کے باوجود امریکہ اور روس کے درمیان تعاون جاری رہنے کی ضرورت ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
  • امریکہ اور روس کے درمیان تعاون جاری رہنا چاہئے: بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شام کے بارے میں پائے جانے والے تمام تر اختلافات کے باوجود امریکہ اور روس کے درمیان تعاون جاری رہنے کی ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ لاوروف کے درمیان تعاون بہت سے مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ انھوں نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال  اور اس ملک میں فائر بندی کے نفاذ کے بارے میں امریکہ اور روس کے درمیان تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں عام شہریوں کو امداد فراہم کئے جانے کی اجازت دی جانی چاہئے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے امید ظاہر کی کہ امریکہ اور روس کے درمیان اختلافات جاری رہنے کے باوجود مختلف مسائل کے حل میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رہنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون اکتیس دسمبر دو ہزار سولہ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں اور یکم جنوری دو ہزار سترہ سے آنٹونیو گوٹریس ان کی جگہ سنبھالنے والے ہیں۔