صیہونی حکومت کے لئے ٹرمپ کا اعلان وفاداری
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i263611-صیہونی_حکومت_کے_لئے_ٹرمپ_کا_اعلان_وفاداری
امریکہ کے نومنتخب صدر نے صیہونی حکومت کے لئے اپنی وفاداری کا کھل کر اعلان کرتے ہوئے امریکی حکومت سے کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کو ویٹو کر دے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت کے لئے ٹرمپ کا اعلان وفاداری

امریکہ کے نومنتخب صدر نے صیہونی حکومت کے لئے اپنی وفاداری کا کھل کر اعلان کرتے ہوئے امریکی حکومت سے کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کو ویٹو کر دے۔

امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی حکومت سے کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں اس قرارداد کو ویٹو کردے جس میں صیہونی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر روک دے- ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو سلامتی کونسل  کے اجلاس سے قبل، کہ جس میں صیہونی حکومت کے خلاف قرارداد پیش کی جانے والی ہے، کہا کہ امریکی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس قرارداد کو ویٹو کر دے- ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل پر اقوام متحدہ کے ذریعے دباؤ ڈال کرعلاقے میں امن قائم نہیں کیا جاسکتا-  ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ قرارداد پاس ہو جاتی ہے تو مذاکرات کی میز پر اسرائیل کی پوزیشن بہت ہی کمزور ہو جائے گی- واضح رہے کہ اگر یہ قرارداد پاس ہو جاتی ہے تو صیہونی حکومت کو سلامتی کونسل اس بات کا پابند بنائے گی وہ فوری طور پر صیہونی بستیوں کی تعمیر روک دے- یاد رہے کہ امریکہ اب تک بارہا سلامتی کونسل میں صیہونی حکومت کے خلاف قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے۔