فرانس کی جانب سے شام میں قیام امن پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i266110-فرانس_کی_جانب_سے_شام_میں_قیام_امن_پر_تاکید
فرانس کے پارلیمانی وفد نے شام میں قیام امن کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے اس ملک کو انسانی تمدن کا گہوارہ قرار دیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
  • فرانس کی جانب سے شام میں قیام امن پر تاکید

فرانس کے پارلیمانی وفد نے شام میں قیام امن کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے اس ملک کو انسانی تمدن کا گہوارہ قرار دیا ہے-

فرانس کے پارلیمانی وفد کے سربراہ ٹیری ماریانی نے اپنے دورہ شام کے موقع پر کہا ہے کہ شام میں موجود حقائق اور شہر حلب کے عوام کی کامیابی کو رائے عامہ کے سامنے بیان کرنا چاہئے- فرانس کی دائیں بازو کی نیشنل فرنٹ پارٹی کی جنرل سیکریٹری مارین لی پن ( Marine Le Pen ) نے بھی تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ان کے ملک کو شام کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنا چاہئے اور داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کے لئے روس کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے -

لی پن نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یورپ کو اپنا مستقبل امریکی پالیسیوں سے نہیں جوڑنا چاہئے اور فرانس کو امریکہ کی ڈکٹیٹ کی ہوئی پالیسی کو پوری طرح تبدیل کر دینا چاہئے- درایں اثنا شامی پارلیمنٹ کے نمائندے مہاشبیرو نے فرانسیسی وفد کی استقبالیہ تقریب کے موقع پر کہا کہ اس بات کے پیش نظر کہ پیرس نے دوہزار بارہ میں دمشق سے اپنے تعلقات ختم کر لئے تھے ، فرانس کے اس وفد کے دورے کو مثبت قرار دیا - شام کے صدر بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے کا منصوبہ ناکام ہونے کے بعد یورپ اور دیگر ممالک میں حکومت شام سے تعاون برقرار کرنے کے بعض مطالبات سامنے آنے لگے ہیں -