اقوام متحدہ کے خلاف اسرائیل کی انتقامی کارروائی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i266329-اقوام_متحدہ_کے_خلاف_اسرائیل_کی_انتقامی_کارروائی
صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف سلامتی کونسل کی قرار داد کے خلاف انتقامی کاروائی کرتے ہوئے، اسرائیل نے اقوام متحدہ کی مالی امداد میں کمی کر دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے خلاف اسرائیل کی انتقامی کارروائی

صیہونی بستیوں کی تعمیر کے خلاف سلامتی کونسل کی قرار داد کے خلاف انتقامی کاروائی کرتے ہوئے، اسرائیل نے اقوام متحدہ کی مالی امداد میں کمی کر دی ہے۔

قدس نیٹ کے مطابق صیہونی حکومت نے کہا ہے کہ وہ سلامتی کونسل کی قرارداد تئیس چونتیس کے جواب میں اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کو دی جانے والے چھے ملین ڈالر کی رقم ادا نہیں کرے گی۔
اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے ڈینی ڈینن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف کام کرنے والے کسی بھی عالمی ادارے کو چندے کی رقم فراہم نہیں کی جائے گی۔
انھوں نے دعوی کیا کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد اقوام متحدہ میں اسرائیل مخالف سرگرمیوں کو ختم کرانے کی بھرپور کی کوشش کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ تئیس دسمبر دو ہزار سولہ کو اتفاق رائے سے منظور کی جانے والی قرار داد تیئیس چونتیس میں سلامتی کونسل نے اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں صیہونی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سلامتی کے تمام ارکان نے اس قرار داد کے حق میں ووٹ دیئے تھے جبکہ امریکہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا تھا۔
واضح رہے کہ دنیا کے پیشتر ممالک، انیس سو سڑسٹھ کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر کو غیر قانونی سمجھتے ہیں۔