جامع ایٹمی معاہدہ سب کے مفاد میں ہے:روسی نائب وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i267559-جامع_ایٹمی_معاہدہ_سب_کے_مفاد_میں_ہے_روسی_نائب_وزیر_خارجہ
روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ، جامع ایٹمی معاہدہ صرف ایران کے لیے نہیں بلکہ تمام فریقوں اور خطے کے لیے سود مند ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • جامع ایٹمی معاہدہ سب کے مفاد میں ہے:روسی نائب وزیر خارجہ

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ، جامع ایٹمی معاہدہ صرف ایران کے لیے نہیں بلکہ تمام فریقوں اور خطے کے لیے سود مند ہے۔

 روس کے نائب وزیر خارجہ اور سینیئر ایٹمی مذاکرات کار سرگئی ریابکوف نے ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جامع ایٹمی معاہدے نے مختلف شعبوں میں تعاون کے لاتعداد مواقع پیدا کیے ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

سرگئی ریابکوف نے جامع ایٹمی معاہدے کو عالمی سطح کی بے مثال کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے پـچھلے تین سال کے دوران، جامع ایٹمی مذاکرات اور ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے حوالے سے اعلی سفارت کاری کا مظاہرہ کیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے-

روس کے نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران کے ایٹمی سفارت کاروں نے پورے عزم اور دانشمندی کے ساتھ عالمی سطح کے مذاکرات میں حصہ لے کر جامع ایٹمی معاہدے کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایران کے ساتھ اقتصادی میدان میں عالمی تعاون میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔