اسلامی دہشت گردی کا کوئی وجود نہیں۔ پوپ فرانسس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i272354-اسلامی_دہشت_گردی_کا_کوئی_وجود_نہیں_پوپ_فرانسس
عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس نے اسلام اور دیگر مذاہب کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی دہشت گردی کا کوئی وجود نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • اسلامی دہشت گردی کا کوئی وجود نہیں۔ پوپ فرانسس

عیسائیوں کے مذہبی رہنما پوپ فرانسس نے اسلام اور دیگر مذاہب کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی دہشت گردی کا کوئی وجود نہیں ہے۔

ہفتے کے روز پوپل ازم کے بارے میں عالمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اسلامی دہشت گردی کا کوئی وجود نہیں ہے اور تمام مذاہب کے خلاف اس طرح کا پروپیگنڈہ بند ہونا چاہیے۔
 انھوں نے کہا کہ تمام مذاہب امن کی تبلیغ کرتے ہیں جبکہ ہر مذہب کے ماننے والوں میں انتہا پسندی کی جانب رجحان پیدا ہونے کا امکان پایا جاتا ہے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ جس طرح سے عیسائی دہشت گردی اور یہودی دہشت گردی نہیں ہے اسی طرح اسلامی دہشت گردی کا بھی کوئی وجود نہیں ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ تشدد پسند اور انتہا پسند افراد ہی دنیا بھر میں نفرت کا سبب بنے ہوئے ہیں۔