برطانیہ میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i273382-برطانیہ_میں_دہشت_گردی_کے_خطرات_میں_اضافہ
برطانیہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو اس وقت، سن ستر کے عشرے کے بعد، سب سے بڑے سیکورٹی خطرے کا سامنا ہے۔ ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۵ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ

برطانیہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو اس وقت، سن ستر کے عشرے کے بعد، سب سے بڑے سیکورٹی خطرے کا سامنا ہے۔ ۔

پریس ٹی وی کے مطابق، برطانیہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ میکس ہل نے کہا ہے کہ عام شہریوں کو دہشت گردوں کی جانب سے انتہائی سنگین خطرات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئرش ری پبلکن آرمی کے ذریعے کئے جانے والے بم دھماکوں کے بعد سے برطانوی شہریوں کو دہشت گردی کے ایسے سنگین خطرات کا سامنا کبھی نہیں رہا۔میکس ہل نے کہا کہ اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش برطانوی شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔انہوں نے، داعش میں شامل برطانوی شہریوں کی واپسی اور ملک کے مختلف علاقوں میں ان کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی سخت تشویش کا اظہار کیا۔برطانیہ کے محکمہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب  برطانیہ، شام میں صدر بشار اسد کی قانونی حکومت کے خلاف برسر پیکار دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے اصل میں ملکوں شامل رہا ہے۔