منسک سمجھوتے پر عملدرآمد کا روس کا مطالبہ
روس کے وزیر خارجہ نے یورپی ملکوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرین کے ساتھ روس کے منسک دو سمجھوتے پر عمل کروانے میں تعاون کریں۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ماسکو میں اٹلی کے وزیر خارجہ انجلینو الفانو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کو اپنے یورپی شرکا سے اس بات کی توقع ہے کہ وہ منسک دو سمجھوتے پر عملدرآمد اور اس کے مقاصد کے حصول کے لئے مزید کوششیں انجام دیں گے۔
انھوں نے یوکرین کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس کے ساتھ طے پانے والے منسک سمجھوتے عملدرآمد میں یورپ کا تعاون یوکرین کی صورت حال بہتر ہونے کا باعث بنے گا۔
منسک سمجھوتے پر ستمبر دو ہزار چودہ میں دستخط ہوئے تھے جس کے بعد فروری دو ہزار پندرہ میں یوکرین، روس، فرانس اور جرمنی کے نمائندوں نے یورکرین کے دارالحکومت کیف میں ایک نیا سمجھوتہ طے کیا۔
واضح رہے کہ مشرقی یورکرین میں فائر بندی کے سمجھوتے کی بارہا خلاف ورزی ہوتی رہی ہے تاہم اس سمجھوتے پر عمل درآمد کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔