ماسکو میں حکومت مخالف مظاہرے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i277722-ماسکو_میں_حکومت_مخالف_مظاہرے
ماسکو میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے بعد پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
  • ماسکو میں حکومت مخالف مظاہرے

ماسکو میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے بعد پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

 ماسکو میں اتوار کو حکومت مخالف مظاہرے ہوئے تھے جس کے بعد پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا-

روسی حکام کے مطابق ماسکو کے اصلی اسکوائر پوری طرح بند کر دیئے گئے ہیں اور اہم سڑکوں پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے-

رپورٹ کے مطابق حکومت مخالفین نے آئندہ دنوں میں سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف مظاہروں کی کال دی ہے-

گذشتہ ہفتوں میں بھی ماسکو اور سن پیٹرزبرگ سمیت مختلف شہروں میں حکومت کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں-