شمالی کوریا کے خلاف ٹرمپ کی دھمکی
امریکہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر شمالی کوریا پر دباؤ بڑھانے کے لئے چین نے ساتھ نہیں دیا تو پیونگ یانگ کے جوہری خطرے کے بارے میں وہ اکیلے ہی اقدام کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر چین نے کوئی کارروائی نہیں کی تو پھر امریکہ، شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے خلاف اکیلے ہی کوئی اقدام کرے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کا شمالی کوریا پر اچھا اثر و رسوخ ہے، اسی لیے چین فیصلہ کر لے یا تو وہ شمالی کوریا کے حوالے سے امریکہ کی مدد کرے اور یہ، اس کے لیے بہت اچھا ہو گا اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو یہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہو گا۔
دوسری جانب شمالی کوریا کے ایک اخبار نے لکھا ہے کہ پیونگ یانگ، واشنگٹن کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور شمالی کوریا کے خلاف امریکہ کا کوئی بھی اقدام کامیاب نہیں ہو گا۔
شمالی کوریا کے اس اخبار نے امریکہ کےممکنہ فوجی اقدام کے خطرناک نتائج پر واشنگٹن کو خبردار بھی کیا ہے۔