روس کے خلاف سخت امریکی اقدام پر تاکید
اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نے کہا ہے کہ امریکی صدر، روس کے خلاف سخت اقدام کی حمات کریں گے۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے، سی بی ایس نیوز چینل سے گفتگو میں یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ روس نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ دو ہزار سولہ کے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت کے بارے میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ، روس کے خلاف سخت اقدام عمل میں لائے جانے کی حمایت کریں گے۔
ہیلی نے یہ بھی کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انھیں روس کے خلاف بیان دینے سے نہیں روکا ہے۔
اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب کا یہ بیان، ایسی حالت میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ کے صدراتی انتخابات میں روس کی مداخلت کا مسئلہ بدستور امریکی ذرائع ابلاغ میں موضوع بحث بنا ہوا ہے اور بیشتر ڈیموکریٹس اراکین نے اس سلسلے میں آزادانہ تحقیقات کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔