دہشت گرد، کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ذمہ دار ہیں، روس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i278108-دہشت_گرد_کیمیائی_ہتھیاروں_کے_استعمال_کے_ذمہ_دار_ہیں_روس
کریملن کے ترجمان نے دہشت گردوں کو شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
  • دہشت گرد، کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے ذمہ دار ہیں، روس

کریملن کے ترجمان نے دہشت گردوں کو شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کریملن کے ترجمان دی متری پسکوف نے کہا کہ روس اقوام متحدہ کو بتائے گا کہ شمال مغربی شام کے شہر ادلب میں کیمیائی حملہ خود دہشت گرد گروہوں نے کیا ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر یہ بات زور دے کر کہی کہ روسی فوج دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامی فوج کی حمایت جاری رکھے گی۔
اس سے پہلے روس کی وزارت دفاع نے بھی کہا تھا کہ شام میں دہشت گرد گروہوں نے کیمیائی ہتھیار استعمال کیے ہیں۔
دوسری جانب امریکہ ، فرانس اور برطانیہ نے سلامتی کونسل میں پیش کرنے کے لیے ایک مذمتی بیان تیارکیا ہے جس میں شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شام کا شہر ادلب یورپ اور ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے قبضے میں ہے اورشام کے دیگر علاقوں سے شکست کھانے والے دہشت گرد بھی اب ادلب میں جمع ہوگئے ہیں۔