روس کی طالبان سے حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اپیل
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i279192-روس_کی_طالبان_سے_حکومت_افغانستان_کے_ساتھ_مذاکرات_کی_اپیل
روس اور اس کے اتحادیوں نے ماسکو کی بین الاقوامی کانفرنس میں طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہتھیار رکھ کر حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات شروع کریں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • روس کی طالبان سے حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی اپیل

روس اور اس کے اتحادیوں نے ماسکو کی بین الاقوامی کانفرنس میں طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہتھیار رکھ کر حکومت افغانستان کے ساتھ مذاکرات شروع کریں۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ، افغانستان ، ہندوستان ، چین ، پاکستان اور سابق سویت یونین سے آزاد ہونے والی پانچوں جمہوریاؤں نے ماسکو کے بین الاقوامی اجلاس میں ایک بیان جاری کر کے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طاقت کے ذریعے راہ حل تلاش کرنے کی کوشش ترک کر دیں اور افغان حکومت کے ساتھ براہ راست مذاکرات شروع کریں۔
اجلاس کے شرکانے قیام امن کے لئے کابل حکومت کی کوششوں پر تاکید کی اور اعلان کیا کہ افغانستان کے تنازعے کا حل فوجی نہیں ہے بلکہ یہ صرف قومی سیاسی مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے۔
ماسکو نے با رہا تاکید کی ہے کہ طالبان کو افغانستان کے تنازعے کے حل کے لئے وسیع البنیاد مذاکرات میں شرکت کرنا چاہئے۔
افغانستان میں جھڑپیں شدت اختیار کرگئی ہیں اور اب وہاں داعش بھی پہنچ چکے ہیں۔
علاقے کے ممالک چاہتے ہیں کہ دہشت گردوں کے اثر و رسوخ روکا جائے۔
ماسکو کی بین الاقوامی کانفرنس میں افغانستان ، ہندوستان ، ایران ، چین ، پاکستان اور سابق سویئت یونین سے علیحدہ ہونے والی پانچ جمہوریاؤں نے شرکت کی تھی جبکہ اس اجلاس میں امریکہ موجود نہیں تھا۔