روس کی جانب سے شام کی قانونی حمایت جاری رکھنے پر تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i279800-روس_کی_جانب_سے_شام_کی_قانونی_حمایت_جاری_رکھنے_پر_تاکید
روس کے صدر نے شام کی قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • روس کی جانب سے شام کی قانونی حمایت جاری رکھنے پر تاکید

روس کے صدر نے شام کی قانونی حکومت کی حمایت جاری رکھنے پر تاکید کی ہے

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے شام کے صدر بشار اسد کے نام اپنے پیغام میں دمشق کے لئے ماسکو کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے بحران کے پرامن حل ، جنک و خونریزی کو روکنے اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شامیوں کے درمیان اتحاد کی غرض سے وسیع البنیاد قومی مذاکرات ضروری ہے- شام کے یوم آزادی کی مناسبت سے شام کے صدر کےنام روسی صدر کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ روس ، شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے تحفظ کے لئے اپنی پائیدار اور موثر حمایت جاری رکھےگا- روسی صدر نے اپنے پیغام میں اس امید کا اظہار کیا ہے کہ شام کے ساتھ ماسکو کے قدیمی دوستانہ تعلقات جاری رہیں گے کہ جو دونوں قوموں کے مفادات کو پورا کرتے ہیں اور علاقے و دنیا کی سلامتی کی حفاظت کے لئے جاری کوششوں کے مطابق ہیں - روسی صدر نے شامی عوام  کے لئے امن و صلح اور فلاح و آسائش اور صدر بشار اسد کے لئے کامیابی و سلامتی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے - سترہ اپریل انیس سو سینتالیس کو، فرانس سے شام کو آزادی نصیب ہوئی تھی -