عالمی تحقیقاتی کمیٹیوں پر روس کا عدم اعتماد
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i279824-عالمی_تحقیقاتی_کمیٹیوں_پر_روس_کا_عدم_اعتماد
روسی وزیر خارجہ نے شام میں کیمیائی حملوں کے بارے میں متعلقہ عالمی ادارے کی مجوزہ تحقیقات کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  • عالمی تحقیقاتی کمیٹیوں پر روس کا عدم اعتماد

روسی وزیر خارجہ نے شام میں کیمیائی حملوں کے بارے میں متعلقہ عالمی ادارے کی مجوزہ تحقیقات کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔

کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کی عالمی تنطیم اوپی سی ڈبلیو نے شام کے علاقے خان شیخون میں کیمیائی حملوں کے امریکی دعوؤں کی تحقیقات کے لیے دو خصوصی کمیٹی قائم کرکے تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اوپی سی ڈبلیو کی قائم کردہ دونوں تحقیقاتی کمیٹیوں کے سربراہوں کا تعلق برطانیہ سے ہے لہذا غیر جانبدارانہ تحقیقات کا معاملہ مشکوک معلوم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان تحقیقاتی کمیٹیوں کی سربراہی برطانوی معائنہ کاروں کودینا جوخود معاملے کا مدعی ہے مذکورہ عالمی ادارے کے اصولوں اور ضابطوں کے منافی ہے۔روس اس سے پہلے بھی خان شیخون میں کیمیائی حملوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرچکا ہے۔روسی وزیر خارجہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ بہت سے بیرونی ممالک اور خطے کی بعض حکومتیں خان شیخون کے معاملے کو براہ راست صدر بشار اسد کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔