شام پر امریکی حملہ، کھلی جارحیت ہے، روسی وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i280696-شام_پر_امریکی_حملہ_کھلی_جارحیت_ہے_روسی_وزیر_خارجہ
روس کے وزیر خارجہ نے شام میں امریکی میزائل حملے کو دہشت گردی کے خلاف عالمی محاذ پر حملہ قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۱ Asia/Tehran
  • شام پر امریکی حملہ، کھلی جارحیت ہے، روسی وزیر خارجہ

روس کے وزیر خارجہ نے شام میں امریکی میزائل حملے کو دہشت گردی کے خلاف عالمی محاذ پر حملہ قرار دیا ہے۔

ماسکو میں سالانہ عالمی سیکورٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے کہا کہ شامی فوج کے اڈے پر سات اپریل کے امریکی میزائل حملے سے بحران شام کے سیاسی حل کا مستقبل بڑی حدتک متاثر ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام کے شعیرات فوجی اڈے پر امریکی حملہ عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ایک آزاد ملک پر جارحیت شمار ہوتا ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی حملے کی وجہ سے شامی عوام کی مشکلات میں دوچنداں اضافہ ہوا ہے۔
سرگئی لاؤروف جزیرہ نمائے کوریا میں طاقت کے بے جا استعمال کے خطرناک نتائج کی بابت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو شمالی کوریا کے حوالے سے صرف متفقہ عالمی موقف کی حمایت کرے گا۔