ٹرمپ تحقیر کے جال میں پھنس چکے ہیں: روزنامہ فائنینشل ٹائمز
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i454758-ٹرمپ_تحقیر_کے_جال_میں_پھنس_چکے_ہیں_روزنامہ_فائنینشل_ٹائمز
برطانوی اخبار روزنامہ فائنینشیل ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ شروع کرکے اسٹرییٹیجک تحقیر کے جال میں پھنس چکے ہیں اور اس کی سیاسی قیمت ادا کئے بغیر اس سے نہیں نکل سکتے۔
(last modified 2026-08-05T12:04:22+00:00 )
Aug ۰۵, ۲۰۲۶ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • ٹرمپ تحقیر کے جال میں پھنس چکے ہیں: روزنامہ فائنینشل ٹائمز

برطانوی اخبار روزنامہ فائنینشیل ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ شروع کرکے اسٹرییٹیجک تحقیر کے جال میں پھنس چکے ہیں اور اس کی سیاسی قیمت ادا کئے بغیر اس سے نہیں نکل سکتے۔

سحرنیوز/دنیا: روزنامہ فائنینشیل ٹائمز نے لکھا ہے کہ ٹرمپ اور ان کے مشیر گزشتہ پانچ مہینے میں دسیوں بار دعویٰ کرچکے ہیں کہ ایران کے ساتھ  سمجھوتہ ہونے ہی والا ہے۔

یہ برطانوی اخبار لکھتا ہے کہ حتیٰ اگر یہ سمجھوتہ ایران عمان مذاکرات کے ذریعے انجام پائے تب بھی وہ اہداف ہرگز پورے نہیں ہوں گے جو امریکی صدر نے جنگ کے شروع میں معین کئے تھے۔

فائنینشیل ٹائمز نے لکھا ہے کہ ٹرمپ کے مطالبات کی فہرست، ایران کے ایٹمی مراکز ختم کئے جانے، بیلسٹک میزائل بنانے کی بندش اور ایران کے نام نہاد نیابتی گروہوں کی حمایت ختم کئے جانے سے ہٹ کر، صرف ایک موضوع تک محدود ہوگئی ہے کہ ایران اس بات کی اجازت دے کہ آبنائے ہرمز جنگ سے پہلے کی حالت پر واپس آجائے۔  

فائنینشیل ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے صحافیوں کے درمیان گفتگو میں کہا ہے کہ "ہم اس وقت اور فوری طور پر جس سمجھوتے کے لئے کوشاں ہیں وہ آبنائے ہرمز کے بارے میں ہے۔"  

اس اخبار کے مطابق ناقدین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات، بذات خود، امریکہ کی اسٹریٹیجک تحقیر کی علامت ہیں۔   

ہمین فالو کریں:

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel