ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ
امریکہ میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور نیویارک میں سیکڑوں لوگوں نے صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو نیویارک کے علاقے منھٹن میں اس وقت احتجاجی مظاہرے کئے جب ٹرمپ، جمعرات کی شام، صدارت کاعہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار اپنے شہر پہنچے تھے۔
شہرنیویارک کے مظاہرین، گوٹرمپ گو، اور "کیا اسی کا نام جمہوریت ہے" جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
دوسری جانب گیلپ کی ایک سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ چون فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ، اپنے انتخابی وعدوں پر عمل نہیں کر رہے ہیں اور ان کے اندر سیاسی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی صلاحیت نہیں ہے۔
گیلپ کے مطابق وہائٹ میں پہنچنے کے سو دن بعد سابق صدر اوباما کی مقبولیت کا گراف ساٹھ فیصد تھا جبکہ ٹرمپ کو اس وقت صرف چالیس فیصد مقبولیت حاصل ہے۔
امریکی عوام ، صدرٹرمپ کے بیانات اور ان کی متنازعہ روش کے سبب انھیں اس ملک کے منصب صدارت کے لائق نہیں سمجھتے۔