افغانستان میں دہشت گردوں کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کا انکشاف
May ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
روس نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو امریکہ براہ راست فوجی ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ ازبکستان اسلامی تحریک سے موسوم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ نے، کہ جسے بگرام میں امریکی جیل سے پراسرار طور پر رہا کیا گیا ہے، شمالی افغانستان میں داعش دہشت گردوں کی کمان سنبھال لی ہے۔دریں اثنا فاکس نیوز چینل نے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ افغانستان و تاجیکستان کے درمیان ایک سرحدی علاقے میں دو نامعلوم ہیلی کاپٹر اترے ہیں جن میں روسی فوجی مشیر اور فوجی ہتھیار تھے
ٹیگس