افغانستان میں دہشت گردوں کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کا انکشاف
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i283942-افغانستان_میں_دہشت_گردوں_کو_امریکی_ہتھیاروں_کی_فراہمی_کا_انکشاف
روس نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو امریکہ براہ راست فوجی ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  •  افغانستان میں دہشت گردوں کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کا انکشاف

روس نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کو امریکہ براہ راست فوجی ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہے کہ ازبکستان اسلامی تحریک سے موسوم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ نے، کہ جسے بگرام میں امریکی جیل سے پراسرار طور پر رہا کیا گیا ہے، شمالی افغانستان میں داعش دہشت گردوں کی کمان سنبھال لی ہے۔دریں اثنا فاکس نیوز چینل نے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کے لئے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ افغانستان و تاجیکستان کے درمیان ایک سرحدی علاقے میں دو نامعلوم ہیلی کاپٹر اترے ہیں جن میں روسی فوجی مشیر اور فوجی ہتھیار تھے