امریکی حملے میں درجنوں شامی شہری جاں بحق
Jun ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
امریکی لڑاکا طیاروں نے ایک بار پر پھر شام کے شہر رقہ میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔
شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے طیاروں نے جمعے کے روز رقہ شہر کے جمیلی نامی علاقے پر فضائی حملہ کیا جس میں عورتوں اور بچوں سے سمیت تینتالیس عام شہری مارے گئے۔
میڈیا اور سوشل میڈیا چینلوں نے بھی جمیلی کے علاقے میں درجنوں عام شہریوں کے مارے جانے کی خبریں دی ہیں۔
امریکہ اس سے پہلے بھی شام میں مختلف علاقوں پر بمباری کر چکا ہے جس میں عام شہری ہی مارے گئے ہیں۔
ٹیگس