Jun ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں پولنگ شروع

برطانیہ میں دہشت گردانہ حملوں کے بعد بدلتے ہوئے سیاسی حالات کے درمیان آج عام انتخابات کے لئے پولنگ شروع ہوگئی۔

برطانوی انتخابات میں تقریبا پانچ کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ برطانیہ کی وزیراعظم ٹریسا مے نے اپریل میں وسط مدتی انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

برطانوی وزیراعظم نے یورپی یونین سے نکلنے کے عمل میں مصروف برطانیہ میں استحکام لانے کے لئے یہ فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت کنزرویٹو پارٹی نے اچھی برتری حاصل کی  تھی۔ اگرچہ دہشت گردانہ حملوں کے بعد سے برطانیہ میں سیاسی تبدیلی آئی ہے اور یہ انتخابات کا اہم موضوع بن گیا ہے۔

ایک انتخابی سروے کے مطابق، کنزرویٹو اور لیبر پارٹی کے نمائندوں کے مابین زبردست مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔  650 ارکان والی برطانوی پارلیمنٹ میں فی الحال محترمہ مے کی پارٹی کے پاس اکثریت ہے۔

2015 میں ہونے والے انتخابات میں ڈیوڈ کیمرون نے 331 سیٹیں جیتی تھیں۔

برطانیہ کی وزیراعظم ٹریسا مے نے اپریل میں وسط مدتی انتخابات کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل 19 جون سے شروع ہوگا۔

ٹیگس