Sep ۲۷, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • اسنیپ بیک میکانزم کے ذریعے ہمارا عزم کمزور نہیں ہوگا، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جس طرح حملوں کے ذریعے ایران کو جھکایا نہیں جاسکا اسی طرح اسنیپ بیک میکانزم کا حربہ بھی ناکام ہوگا۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی طاقتوں کو واضح پیغام دیا کہ اسنیپ بیک میکانزم فعال کرکے ایران کو جھکایا نہیں جاسکتا۔

عراقچی نے واضح کیا کہ ایران کبھی دباؤ یا پابندیوں کے آگے سر نہیں جھکائے گا۔ جس طرح حملے جوہری پروگرام کو ختم نہ کرسکے اسی طرح اسنپ بیک بھی ایران کے عزائم کو نہیں روک سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے سے امریکہ کی یکطرفہ علیحدگی کے باوجود یورپی وعدوں کی بنیاد پر معاہدے میں رہنے کا فیصلہ کیا۔ آج کی صورتحال امریکہ کی وعدہ خلافی کا نتیجہ ہے۔

عراقچی نے ان ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے روس اور چین کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور قانون کی بالادستی کا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کئی برسوں سے این پی ٹی کا رکن ہے اور ہمیشہ ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے، جبکہ امریکہ نے بلاجواز معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

عراقچی نے کہا کہ اسرائیل نے امریکہ کی پشت پناہی سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کئے۔ عالمی برادری ایرانی سائنسدان کے قتل پر خاموش کیوں ہے؟

وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف مسلسل غلط معلومات پھیلائی گئیں، جس سے خطے میں واحد ایٹمی طاقت یعنی اسرائیل کو دنیا میں اپنی بات منوانے کا موقع ملا۔

ٹیگس