برطانوی انتخابات، کنزرویٹو پارٹی آگے
برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے جس میں اب تک کے نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی آگے ہے۔
برطانوی پارلیمان کی 650 سیٹوں پر تین ہزار سے زائد امیدوار مد مقابل ہیں۔ حکومت بنانے کے لئے 326 سیٹیں درکار ہوتی ہیں جبکہ اب تک کے 600 حلقوں سے موصول ہونے والے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق کنزرویٹو پارٹی 290 سیٹیں لیکر پہلے نمبر پر ہے جبکہ لیبر پارٹی کو 246نشستوں، اسکاٹش پارٹی کو 33 نشستوں پر کامیابی ملی ہے ۔
لبرل ڈیموکریٹس کے پاس 10سیٹیں ہیں جبکہ ڈیموکریٹک یونسنسٹ پارٹی کو بھی 10نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔ اس کے علاوہ آزاد امیدوار گیارہ نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں ۔
برطانوی پارلیمان کی 650 نشستوں کے لیے پولنگ برطانوی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوئی جو رات 10 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے ۔