کوئٹہ میں دو چینی شہریوں کا اغوا اور قتل، چین کا ردعمل
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i286120-کوئٹہ_میں_دو_چینی_شہریوں_کا_اغوا_اور_قتل_چین_کا_ردعمل
چین نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں داعش کے ہاتھوں اپنے دو شہریوں کے اغوا اور قتل کے بعد کہا ہے کہ وہ تکفیری دہشت گرد گروہ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۵ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں دو چینی شہریوں کا اغوا اور قتل، چین کا ردعمل

چین نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں داعش کے ہاتھوں اپنے دو شہریوں کے اغوا اور قتل کے بعد کہا ہے کہ وہ تکفیری دہشت گرد گروہ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گا۔

چینی وزارت خارجہ نے ہفتے کو ایک بیان میں پاکستان کے شہر کوئٹہ سے دو چینی شہریوں کو اغوا کر کے انہیں قتل کرنے کے داعش کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ، اس تکفیری دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ جاری رکھے گا اور جب تک داعش کے عناصر نابود نہیں ہو جاتے اس کی جنگ جاری رہے گی-

دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے گذشتہ دنوں کوئٹہ میں چینی زبان سکھانے کے ایک ادارے میں کام کرنے والے ایک چینی جوڑے کو اغوا کر لیا تھا جس کے  بعد انہیں قتل کر دیا-

اس چینی جوڑے کو گذشتہ چوبیس مئی کو کوئٹہ سے اغوا کیا گیا تھا-

پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ داعش کے عناصر نے جو پولیس کی وردی میں آئے تھے اس چینی جوڑے کو اغوا کرنے کے ساتھ  ساتھ ایک اور چینی خاتون کو اغوا کرنا چاہتے تھے لیکن وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گئی-

بلوچستان میں دو چینی شہریوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ ایک ایسے وقت پیش آیا ہے جب پاکستانی فوج کا  کہنا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں دہشت گردوں کے خلاف صوبے کے مختلف علاقوں میں بھرپور آپریشن کیا گیا ہے-