فرانس میں پارلیمانی انتخابات
Jun ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
فرانس میں آج پارلیمانی انتخابات کے لئے ووٹنگ ہو رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فرانس کے عوام ، صدارتی انتخابات کے ایک مہینے بعد اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے پانچ سو ستتر ممبران پارلیمنٹ کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈال رہے ہیں۔
کہا جا رہا ہے کہ فرانس کے موجودہ صدرامانوئل میکرون کی آن مارچ پارٹی، پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرلے گی۔
فرانس سے باہر کے علاقوں گویان، گواڈیلوپ، مارٹیکنک اور دیگر علاقوں کے ووٹروں نے پارلیمانی انتخابات کے پہلے دور میں سنیچر کو ووٹ ڈالے تھے۔
ٹیگس