برطانوی پارلیمنٹ کے قریب سیکورٹی کا حادثہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i286910-برطانوی_پارلیمنٹ_کے_قریب_سیکورٹی_کا_حادثہ
برطانوی پارلیمنٹ کے قریب رونما ہونے والے سیکورٹی کے حادثے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے بند کر دیئے گئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • برطانوی پارلیمنٹ کے قریب سیکورٹی کا حادثہ

برطانوی پارلیمنٹ کے قریب رونما ہونے والے سیکورٹی کے حادثے کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے دروازے بند کر دیئے گئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ لندن میں جمعے کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب سیکورٹی کے رونما ہونے والے حادثے کا جائزہ لے رہی ہے۔کہا جاتا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر ایک ایسے شخص کو گرفتار کر لیا ہے جو ہاتھ میں چاقو لئے چیخ چیخ کر لوگوں پر حملہ کرنے کی بات کر رہا تھا۔العالم کی رپورٹ کے مطابق اس واقعے کے بعد برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت بند، اور اس عمارت کے اطراف میں پولیس کی گاڑیاں تعینات کر دی گئیں۔واضح رہے کہ تین جون کو تین افراد نے لندن بریج پر راہگیروں کو اپنی گاڑیوں سے کچل دیا اور پھر چاقوؤں سے ان پر حملہ کر دیا جس میں آٹھ افراد ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئے تھے۔