صیہونی جنرل کا اسرائیل کے وزیر اعظم کو انتباہ
Jun ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۱ Asia/Tehran
صیہونی حکومت کے ایک فوجی جنرل نے تحریک حماس کے خلاف نیتن یاہو کی پالیسیوں پر خبردار کیا ہے۔
اسنا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل کے سابق چیئرمین یاکوب عمیدرور نے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے خلاف اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو کی پالیسیوں کو آگ سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
اس فوجی جنرل نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ اگرچہ اسرائیل، غزہ کے بحران کو حماس کو فوجی توانائی سے دستبرداری پر مجبور کرنے کے لئے اس تحریک پرمزید دباؤ ڈالنے کا بہترین موقع سمجھتا ہے تاہم اس سے غزہ میں ایک ایسی نئی جنگ کے لئے حماس کی ترغیب ہو سکتی ہے کہ جس کے نتیجے کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ دو ہزار سات کے انتخابات میں حماس کو حاصل ہونے والی کامیابی کے بعد سے غاصب صیہونی حکومت نے غزہ کا مکمل محاصرہ کر رکھا ہے۔