چین میں لینڈسلائیڈنگ،140 افراد کے دب جانے کا خدشہ
Jun ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
چینی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوب مغربی علاقے میں بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کے باعث سو سے زائد افراد کے ملبے تلے دب جانے کا خدشہ ہے۔
چینی حکام کے مطابق صوبے سی چوان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں مٹی کا تودہ پہاڑ کے دامن تلے موجود گاؤں پر آگرا۔
مٹی کے تودے تلے ایک سو چالیس سے زائد افراد کے دبے ہونے کاخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ تودے تلے دبے افراد کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ گاؤں کے چالیس سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور چینی صدر کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں کوئی کسر باقی نہیں رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ جنوبی چین میں ہر سال موسمی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں وسیع جانی اور مالی نقصان ہوتا ہے۔
ٹیگس