شام میں کلورین گیس کے استعمال کا دعوی مسترد
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i289222-شام_میں_کلورین_گیس_کے_استعمال_کا_دعوی_مسترد
روس کی وزارت خآرجہ کی ترجمان نے شام میں فوج کے ذریعے کلورین گیس کے استعمال کے دعووں کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۲ Asia/Tehran
  • شام میں کلورین گیس کے استعمال کا دعوی مسترد

روس کی وزارت خآرجہ کی ترجمان نے شام میں فوج کے ذریعے کلورین گیس کے استعمال کے دعووں کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قرار دیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بدھ کے روز ماسکو میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ریف دمشق اور غوطہ شرقیہ میں کلورین گیس کے استعمال کے دعووں کو شامی حکومت کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

اس سے پہلے شامی فوج نے دہشت گردوں کے اس دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا تھا کہ شامی فوج نے علاقے میں کلورین گیس کا استعمال کیا ہے۔

عالمی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق شام کی حکومت کے پاس اس وقت کسی بھی قسم کے کیمیائی ہتھیار موجود نہیں ہیں۔

اکثر ماہرین کا کہنا ہے کہ شام پر کیمیائی ہتھیاروں کے الزام کا مقصد رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور دہشت گردوں کے خلاف شامی فوج کی حالیہ کامیابیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔