موصل کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر درکار ہیں، اقوام متحدہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i289350-موصل_کی_تعمیر_نو_کے_لیے_اربوں_ڈالر_درکار_ہیں_اقوام_متحدہ
اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے عراقی شہر موصل کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر کی ضرورت ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۸ Asia/Tehran
  • موصل کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر درکار ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ داعش کے قبضے سے آزاد ہونے والے عراقی شہر موصل کی تعمیر نو کے لیے اربوں ڈالر کی ضرورت ہے۔

عراق میں انسانی امداد سے متعلق اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر لیزگرینڈ نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابتدائی اندازوں کے برخلاف موصل میں بنیادی ڈھانچے اور تعلیمی اداروں کی تعمیر نو کے لیے دوگنا رقم درکار ہو گی۔
 انہوں نے کہا کہ مشرقی موصل کے مقابلے میں مغربی موصل کے علاقے میں بہت زیادہ تباہی پھیلی ہے اور اس کی تعمیر نو میں کم سے کم ایک سال کا عرصہ درکار ہو گا۔
اس سے قبل عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا تھا کہ داعشی دہشت گردوں کی مکمل نابودی کے بعد، موصل کی تعمیر نو کا آغاز کر دیا جائے گا۔