داعش اور جبہت النصرہ کی نابودی اولین ترجیح ہے، روس
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i289448-داعش_اور_جبہت_النصرہ_کی_نابودی_اولین_ترجیح_ہے_روس
روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں، داعش اور جبہت النصرہ جیسے گروہوں کی نابودی سرفہرست ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • داعش اور جبہت النصرہ کی نابودی اولین ترجیح ہے، روس

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں، داعش اور جبہت النصرہ جیسے گروہوں کی نابودی سرفہرست ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایو لودریان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام میں داعش اور جبہت النصرہ سمیت تمام دہشت گرد گروہوں کی نابودی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ  ہم شام میں ایسے تمام گروہوں کا خاتمہ چاہتے ہیں جن کے نام دہشت گردی سے متعلق اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ شام میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے ساتھ ساتھ انسانی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
سرگئی لاؤروف نے مزید کہا کہ روس، شام میں تمام سیاسی، نسلی اور مذہبی گروہوں کے درمیان ہمہ گیر مذاکرات کے عمل کو تیز کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔