شام کے صدر کا فیصلہ امریکہ نہیں شامی عوام کریں گے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i289670-شام_کے_صدر_کا_فیصلہ_امریکہ_نہیں_شامی_عوام_کریں_گے
روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ شام اور صدر بشار اسد کے مستقبل کا فیصلہ امریکی وزیرخارجہ ٹیلرسن نہیں بلکہ خود شامی عوام کریں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • شام کے صدر کا فیصلہ امریکہ نہیں شامی عوام کریں گے

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا ہے کہ شام اور صدر بشار اسد کے مستقبل کا فیصلہ امریکی وزیرخارجہ ٹیلرسن نہیں بلکہ خود شامی عوام کریں گے۔

خبر رساں ادرے تسنیم کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے جی 20 اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہا کہ شام کےمسئلہ پر امریکہ کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے تاہم یہ ملک حقیقت اورعمل کے تھوڑا بہت نزدیک ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ مغربی شام میں سیف زون کے قیام پر اتفاق ہو گیا ہے لیکن پورے ملک میں امن و امان قائم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران، ترکی اور شامی حکومت کے بھروسے پر شام میں قیام امن کے لئے اقدام کیا جا سکتا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ انہوں نے شام کے بحران کے حل کے لئے جی 20 اجلاس میں ترک صدر رجب طیب اردوغان سے گفتگو کی تاہم ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کے سربراہ سے قطرکے بحران پر کوئی گفتگو نہیں کی۔