امریکی ایوان نمائندگان ایران کے ساتھ مذاکرات کے حق میں
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i290418-امریکی_ایوان_نمائندگان_ایران_کے_ساتھ_مذاکرات_کے_حق_میں
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حق میں ووٹ دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۷:۳۱ Asia/Tehran
  • امریکی ایوان نمائندگان ایران کے ساتھ مذاکرات کے حق میں

امریکی ایوان نمائندگان نے ایران کے ساتھ مذاکرات کے حق میں ووٹ دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے ایوان نمائندگان نے ایک ایسے ترمیمی بل کے حق میں ووٹ دیا جس کے تحت محکمہ دفاع سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خلیج فارس کے پانیوں میں ممکنہ فوجی کشیدگی سے بچنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کے طریقوں کا جائزہ لے.

تفصیلات کے مطابق یہ بل امریکی کانگریس کے دو ڈیموکریٹس اراکین جان کونیرز اور روبن گالجو نے پیش کیا جسے منظور کیا گیا.

اس بل کے تحت، امریکی وزارت دفاع محکمہ خارجہ کے تعاون سے سمندر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کےلئے ایران کے ساتھ ممکنہ مذاکرات کے لیے رپورٹ پیش کرے گی.

اس معاہدے کا مقصد خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں سمندری تنازعات کو روکنا ہے۔ قانون بننے کے لیے اس بل کو امریکی سینیٹ کے سینیٹرز کی جانب سے منظور کیا جا‏نا ضروری ہے۔