روس نے امریکی پیشکش ٹھکرادی
کرملن نے واشنگٹن اور نیویارک میں روس کی سفارتی املاک واپس کرنے کے لئے امریکہ کی جانب سے کسی بھی پیشگی شرط کو مسترد کر دیا ہے۔
روسی صدر کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ سفارتی املاک کو واپس کرنے کے لئلئے امریکہ کی جانب سے کسی بھی طرح کی پیشگی شرط غلط اور بین الاقومی قوانین کے منافی ہے۔
پیسکوف نے کہاکہ واشنگٹن اور نیویارک میں روس کی سفارتی املاک کی واپسی مشروط نہیں ہونی چاہئے۔
امریکی صدر کے مشیر سباسٹیئن گورکا نے کہا ہے کہ وہائٹ ہاؤس، روس کی سفارتی املاک کو واپس کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ تعاون شروع کرنے کا موقع پیدا ہو۔
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے دسمبر دوہزار سولہ میں روس کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ہی نیویارک میں قائم اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندہ دفتر اور واشنگٹن میں اس ملک کے سفارت خانے کے کارکنوں کو دو سفارتی عمارتوں کے استعمال سے بھی روک دیا تھا۔