چین اور ہندوستان کے درمیان سرحدی کشیدگی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i292884-چین_اور_ہندوستان_کے_درمیان_سرحدی_کشیدگی
چین نے اپنی سرزمین سے ہندوستانی فوجیوں کے نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • چین اور ہندوستان کے درمیان سرحدی کشیدگی

چین نے اپنی سرزمین سے ہندوستانی فوجیوں کے نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے

چینی وزارت دفاع نے ایک بیان میں ہندوستان سے کہا ہے کہ وہ جتنی جلد ہوسکے اپنے فوجیوں کو چینی سرحدوں سے باہر نکال لے- چینی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ ہندوستان کے ساتھ اپنی مشترکہ سرحدوں پر ہمیشہ امن چاہتا ہے اور اس نے اپنی نیک نیتی ثابت بھی کی  ہے -  بیان میں کہا گیا ہے کہ چین کی کوشش ہے کہ سارے مسائل بات چیت کے ذریعے حل ہوں- چینی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہےکہ تقریبا چار سو ہندوستانی فوجی غیر قانونی طریقے سے چین کی سرحد میں داخل ہوگئے ہیں- اس سے پہلے ہندوستانی وزیرخارجہ سشما سوراج نے بھی جمعرات کو پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ چین کے ساتھ سبھی مسائل کو بات چیت سے حل کیا جاسکتا ہے - پچھلے چند ہفتوں سے ہندوستان کی ریاست سکّم کے سرحدی علاقے ڈوکلام میں کشیدگی جاری ہے -