حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرنے کا امریکی مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i293094-حقانی_نیٹ_ورک_کے_خلاف_کارروائی_کرنے_کا_امریکی_مطالبہ
امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے کہا ہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۶, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۱ Asia/Tehran
  • حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرنے کا امریکی مطالبہ

امریکہ نے ایک بار پھر پاکستان سے کہا ہے کہ وہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرے۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جنرل ایچ آر مک ماسٹر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ پاکستان عسکریت پسندوں کی مبینہ مدد کی اپنی دہری پالیسی تبدیل کرے، جس سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ جنرل مک ماسٹر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی صدر نے واضح کیا کہ ہمیں خطے میں رویے کی تبدیلی دیکھنے کی ضرورت ہے جس میں وہ ممالک بھی شامل ہے جو طالبان، حقانی نیٹ ورک اور دیگر تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں مہیا کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ پاکستان ہے جس کے رویے میں ہم تبدیلی اور مذکورہ گرپوں کی مدد میں کمی دیکھنا چاہتے ہیں۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے الزام لگایا کہ پاکستان میں دہری پالیسی عمل پیرا ہے جس سے اسے شدید نقصان ہوا۔ پاکستان نے ان گروپوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائیاں کیں لیکن وہ مخصوص سمت میں تھیں۔ واضح رہے کہ امریکی حکام ماضی میں بھی پاکستان پر عسکریت پسندوں کی مبینہ مدد کا الزام لگاتے رہے ہیں جس کی پاکستان نے ہمیشہ تردید کی تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ یہ الزام امریکی صدر سے منسوب کیا گیا۔ یہ ایسے میں ہے کہ خود امریکہ بھی دہشتگردی کے حوالے سے دوغلی پالیسی پرعمل پیرا ہے اور اس وقت شام و عراق میں داعش جیسے دہشتگرد گروہوں کی مدد و حمایت کو رہا ہے۔