امریکی شہریوں کا ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i294214-امریکی_شہریوں_کا_ٹرمپ_کے_خلاف_مظاہرہ
امریکی شہریوں نے نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر مظاہرہ کرکےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکی شہریوں کا ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ

امریکی شہریوں نے نیویارک میں ٹرمپ ٹاور کے باہر مظاہرہ کرکےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیویارک کے مین ہیٹن علاقے میں ٹرمپ ٹاور کے باہر اجتماع کرکے امریکی شہریوں نے نسل پرستی کے مقابلے میں کمزور موقف اپنانے پر شدیدتنقید کی اور ٹرمپ کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین ایسے پلی کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر ٹرمپ کو نازی صدر قراردیا گیاتھا اور برتری پسندی کے خلاف نعرے درج تھے۔
واضح رہے کہ ریاست ویرجینیا کے شہرشارلٹس ول میں سفید فاموں کے خونریز نسل پرستانہ حملوں کے دو دن بعد ٹرمپ نیویارک میں اپنے ٹاور میں لوٹ آئے ہیں۔
شارلٹس ول میں سفید فاموں کے نسل پرستانہ حملوں پر مناسب ردعمل کا اظہار نہ کرنے کی بنا پر ڈونلڈ ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔
اس حملے میں ایک عورت ہلاک اور انیس دیگر افراد زخمی ہوگئے تھے۔