امریکہ نے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i294404-امریکہ_نے_حزب_المجاہدین_کو_دہشت_گرد_تنظیم_قرار_دے_دیا
امریکی وزارت مالیات کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گروہ کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۳:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ نے حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

امریکی وزارت مالیات کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس گروہ کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ واشنگٹن حزب المجاہدین کو حملوں کے لئے درکار ذرائع سے محروم کرنا چاہتا ہے۔ حزب المجاہدین کشمیر میں سب سے بڑا مسلح گروہ ہے جو 1989 کے بعد سے ہندوستانی تسلط کے خلاف نبرد آزما ہے ۔ جون میں امریکا نے حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔