امریکی بحری جنگی جہاز آئیل ٹینکر سے ٹکرایا
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i295074-امریکی_بحری_جنگی_جہاز_آئیل_ٹینکر_سے_ٹکرایا
سنگاپور کے ساحلوں کے قریب ایک آئیل ٹینکر سے امریکی بحری جنگی جہاز کے ٹکرا جانے کے بعد امریکی بحریہ نے پوری دنیا میں اپنی بحریہ کی کارروائیوں کو روک دینے کا حکم دیا ہے تاکہ اس تازہ حادثے کا جائزہ لے سکے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکی  بحری جنگی جہاز آئیل ٹینکر سے ٹکرایا

سنگاپور کے ساحلوں کے قریب ایک آئیل ٹینکر سے امریکی بحری جنگی جہاز کے ٹکرا جانے کے بعد امریکی بحریہ نے پوری دنیا میں اپنی بحریہ کی کارروائیوں کو روک دینے کا حکم دیا ہے تاکہ اس تازہ حادثے کا جائزہ لے سکے

امریکی بحریہ کے کمانڈر جان ریچرڈسن نے پوری دنیا میں امریکی بحریہ کی کارروائیوں کو روک دینے کا حکم دیا ہے - امریکی بحریہ کے کمانڈر کا یہ حکم اتوار کو امریکی بحری بیڑے یوایس ایس جان مک کین کے ایک بحری جہاز کے سنگاپور کے ساحلوں کے قریب ایک آئیل ٹینکر سے ٹکراجانے کے بعد سامنے آیا ہے - امریکی بحری جہاز کے ایک آئیل ٹینکر سے ٹکرا جانے کے نتیجے میں امریکی بحریہ کے پانچ جوان ہلاک اور دس دیگر زخمی ہوگئے - پچھلے تین مہینے میں امریکی بحریہ کے ساتھ یہ دوسرا حادثہ پیش آیا ہے -