طیارہ بردار امریکی بیڑے اور ایک جنگی جہاز پر ایران کا جوابی حملہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے بچوں کی قاتل امریکی فوج کی جارحیت کے جواب میں اس کے ایک طیارہ بردار بحری بیڑے اور ایک جنگی جہاز پر حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ رابطۂ عامہ نے ایرانی بحری جہازوں کا راستہ روکنے والے امریکہ کے طیارہ بردار بحری بیڑے اور ایک جنگی جہازپر حملے کی خبر دی ہے۔
سپاہ پاسداران کے شعبۂ رابطۂ عامہ نے اتوار کی صبح مبعوث شدہ ایرانی عوام کے نام ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ:
مبعوث ایرانی عوام!
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ایرواسپیس ڈویژن کے سپاہیوں نے بحری محاصرے میں شریک، بچوں کی قاتل امریکی فوج کے ایک طیارہ بردار بحری بیڑے اور ایک جنگی جہاز پر، جنھوں نے ایرانی بحری جہازوں کو روکنے کی کوشش کی تھی، حملہ کیا اور انہیں کافی نقصان پہنچایا۔
حملے میں نقصان اٹھانے کے بعد امریکہ کے ان دونوں جنگی بحری جہازوں نے جنگ کے علاقے سے راہ فرار اختیار کی۔
جارح دشمن نے، جس نے برسوں سے جھوٹے غرور اور کھوکھلے دعووں کے ساتھ اس علاقے کو اپنی فوج کی جولانگاہ بنا رکھا تھا، آج مجبور ہوکر سرکاری طور پر اپنے دو جنگی بحری جہازوں پر حملے کا اعتراف کیا ہے۔
امریکی فوج کی مرکزی کمان سینٹکام کا یہ اعتراف دشمن کی اسٹریٹیجک شکست اور سپاہ پاسداران کے حملے کی صلاحیت و توانائی کا ثبوت ہے۔
سپاہ اور ایران کی سبھی مسلح افواج ایران اسلامی کے محکم دفاع پر مصمم ہیں۔
میدان میں امت اسلامیہ کی پرشکوہ موجودگی اور غیور مجاہدین اسلام کی تسلسل کے ساتھ جاری رہنے والی جنگی کارروائیوں نے دشمن کو اس کے منحوس اہداف میں ناکام بنادیا ہے۔
جارحیت اور دشمنانہ اقدامات جاری رہنے کی صورت میں امریکی حکومت کو اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے تباہ کن جوابی حملوں کا منتظر رہنا چاہیے۔ ہم ہمیشہ سے زیادہ استحکام کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔ کامیابی پائیدار امت اسلامیہ کے لئے ہے اور شکست و پشیمانی جارحین کا مقدر ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel