شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کے لئے امریکی منصوبہ بندی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i296376-شمالی_کوریا_پر_دباؤ_ڈالنے_کے_لئے_امریکی_منصوبہ_بندی
امریکہ نے جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کے لئے امریکی منصوبہ بندی

امریکہ نے جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ شمالی کوریا پر دباؤ ڈالنے کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے جاپان کے وزیر خارجہ تارو کونو سے فون پر بات چیت میں اس سمت ہرممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ تارو نے امریکی وزیر خارجہ سے بات چیت کے بعد نامہ نگاروں سے کہا جاپان اور امریکہ سیکورٹی کونسل کی تجاویز کو لاگو کروانے اور شمالی کوریا اور اقوام متحدہ پر سخت دباؤ ڈالنے پر سمجھوتہ ہوا ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے طاقتور ہائیڈروجن بم  کے کامیاب تجربے پر امریکہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور امریکہ سمیت کئي ممالک نے ردعمل کا اظہارکیا ہے۔