امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i296915-امریکہ_میں_فائرنگ_کے_واقعات_میں_دسیوں_افراد_ہلاک_و_زخمی
امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات میں دسیوں افراد ہلاک و زخمی

امریکہ کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں دسیوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں فائرنگ کے واقعات کا اندراج کرنے والے ادارے نے سنیچر کو اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی مختلف ریاستوں میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم چودہ افراد ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے- اس رپورٹ کے مطابق فائرنگ کے زیادہ تر واقعات ٹیکساس، نارتھ کیرولینا اور لوئیزیانا میں پیش آئے- رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گذشتہ اڑتالیس گھنٹے کے دوران ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں چونتیس افراد ہلاک اور تراسی زخمی ہوگئے