میکسیکو میں زلزلے کی تباہ کاریوں پرتین روزہ سوگ
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i296977-میکسیکو_میں_زلزلے_کی_تباہ_کاریوں_پرتین_روزہ_سوگ
میکسیکو میں آنے والے صدی کے بدترین زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 61 ہوگئی، 250 سے زائد زخمی ہیں جبکہ ہزاروں عمارتیں تباہ ہوگئیں، صدر میکسیکو نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۳:۱۶ Asia/Tehran
  • میکسیکو میں زلزلے کی تباہ کاریوں پرتین روزہ سوگ

میکسیکو میں آنے والے صدی کے بدترین زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 61 ہوگئی، 250 سے زائد زخمی ہیں جبکہ ہزاروں عمارتیں تباہ ہوگئیں، صدر میکسیکو نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کر دیا ہے ۔

زلزلے سے متاثرہ میکسیکو کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے، متاثرہ علاقوں میں اب تک 600 سے زائد آفٹرشاکس محسوس کیے گئے ہیں۔

آفٹر شاکس کے خوف سے لوگوں نے رات آسمان تلے گزاری، جمعرات کو بحرالکاہل میں آنے والے 8 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کو صدی کا بدترین زلزلہ قرار دیا جارہا ہے جس میں اب تک 61 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ ہزاروں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔