یمن میں سعودی جنگ پر خاموش نہیں رہا جاسکتا، جرمی کوربن
برطانیہ کی حزب اختلاف کے رہنما جرمی کوربن نے کہا ہے کہ یمن میں سعود عرب کی جنگ پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی حزب اختلاف کے رہنما جرمی کوربن نے لیبر پارٹی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں بحرین میں عوام کی سرکوبی اور جنگ یمن میں سعودی عرب کی حمایت کرنے پر لندن حکومت کے اقدامات کی مذمت کی اور کہا کہ یمن میں عوام کے قتل عام پر خاموش نہیں رہا جا سکتا۔
انھوں نے کہا کہ برطانیہ کو جنگ یمن میں سعودی عرب کو اسلحہ فراہم نہیں کرنا چاہئے۔
کوربن نے کہا کہ پوری دنیا میں دہشت گردی کا زور بڑھتا جا رہا ہے اور حقیقت یہ ہے کہ مغربی ملکوں نے ہی دہشتگردی کے وجود میں آنے میں مدد کی ہے۔
حکومت برطانیہ کی اپوزیشن پارٹی کے رہنما نے فلسطینیوں کی سرکوبی بند کئے جانے پر بھی زور دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ مصر اور بحرین میں انسانی حقوق کی پامالی پر بھی خاموش نہیں رہا جاسکتا۔