امریکا میں فائرنگ سے 20 ہلاک 100 زخمی
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i299657-امریکا_میں_فائرنگ_سے_20_ہلاک_100_زخمی
امریکا میں کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئےہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکا میں فائرنگ سے 20 ہلاک 100 زخمی

امریکا میں کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 20 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئےہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست نیواڈا کے شہرلاس ویگاس میں ہوٹل کے احاطے میں میوزک کنسرٹ جاری تھا کہ ایک مسلح شخص نے ہوٹل کی 32 ویں منزل سے نیچے موجود ہجوم پراندھا دھند فائرنگ کردی جس سے20 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

واقعہ کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب حکام نے شہر میں سیکیورٹی بڑھادی ہے  جب کہ لاس ویگاس ائر پورٹ کو بند کرتے ہوئے پروازوں کا رخ بھی موڑ دیا گیاہے۔