امریکا کی دھمکی آمیز اور جنگ پسندانہ پالیسیوں کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i300497-امریکا_کی_دھمکی_آمیز_اور_جنگ_پسندانہ_پالیسیوں_کی_مذمت
وینیزویلا کے صدر نے امریکا جیسے بعض ملکوں کی دھمکیوں، پابندیوں اور جنگ پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکا کی دھمکی آمیز اور جنگ پسندانہ پالیسیوں کی مذمت

وینیزویلا کے صدر نے امریکا جیسے بعض ملکوں کی دھمکیوں، پابندیوں اور جنگ پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کی ہے۔

وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دنیا پر دھمکیوں، پابندیوں اور جنگ کی نہیں بلکہ مذاکرات، منطق اور مفاہمت کی حکمرانی ہونی چاہئے۔
وینیزویلا کے صدر نے کہا کہ کراکاس کی پالیسی تعاون و امن کی بنیادوں پر استوار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ روس، بیلاروس، ترکی اور الجزائر مختلف اقتصادی اور مالی میدانوں میں اتنہائی کامیاب رہا ہے۔