امریکہ کی داعش کے خلاف جنگ محض دکھاوا ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i300783-امریکہ_کی_داعش_کے_خلاف_جنگ_محض_دکھاوا_ہے
روس نے کہا ہے کہ عراق میں داعش کے خلاف امریکہ کی جنگ دکھاوے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۶:۱۰ Asia/Tehran
  • امریکہ کی داعش کے خلاف جنگ محض دکھاوا ہے

روس نے کہا ہے کہ عراق میں داعش کے خلاف امریکہ کی جنگ دکھاوے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

روسی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا داعش کو دوبارہ صف بندی کا موقع دے رہا ہے اور واشنگٹن کی جانب سے دہشتگردوں کی پشت پناہی تشویشناک ہے۔

روسی وزارت دفاع کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج نے داعش سے شام کے تقریبا 90 فیصد علاقے حاصل کرلیے ہیں اور شامی فوج داعش کے خلاف مسلسل پیش قدمی کررہی ہے۔

 اس بیان میں روس نے کہا ہے کہ امریکا کی عراق میں داعش کخلاف لڑائی محض دکھاوا ہے۔