افغانستان کے صدر سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i301915-افغانستان_کے_صدر_سے_امریکی_وزیر_خارجہ_کی_ملاقات
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کابل میں افغانستان کے صدراشرف غنی سے ملاقات اور گفتگو کی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صدر سے امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کابل میں افغانستان کے صدراشرف غنی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کابل میں افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ افغان صدر سے ملاقات کے دوران ریکس ٹلرسن نے کہا کہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے کے لیے خطے کے اتحادیوں سے مل کر کام کرنا ہوگا۔

اس موقع پرافغان صدراشرف غنی نے انہیں نئی امریکی حکمت عملی میں تعاون کا یقین دلایا اور افغان عوام کی سلامتی، تحفظ اور خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا۔

 واضح رہے کہ دہشتگردی کے خلاف امریکہ نے دوغلی پالیسی اپنا رکھی ہے اورامریکہ کا دہشت گردوں کی پشت پرمضبوط ہاتھ ہے اور وہ خطے میں دہشت گردی کے خاتمہ کے بجائے دہشت گردی کو فروغ دے کراسلامی ممالک کو کمزور بنا رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن سعودی عرب، قطر اور افغانستان کا دورہ مکمل کرکے بغداد پہنچ گئے ہیں ۔