امریکا داعش اور دیگر دہشتگردوں کا حامی
Nov ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۴:۵۷ Asia/Tehran
روس نے شام میں امریکا پر داعش اور دیگر مسلح گروپوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا ہے۔
دارالحکومت ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکا پر داعش کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ گزشتہ دنوں عراقی سرحد کے قریب شامی علاقہ بوکمال میں امریکا نے داعش کے جنگجوؤں کے ساتھ نرمی برتی اورامریکا کی یہ نرمی برتنے کا پہلا واقعہ نہیں ہے۔
لاوروف کا کہنا تھاکہ امریکا کی حمایت یافتہ مسلح باغی گروپس شام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
ٹیگس